القدس کو اسرائیل کا دارالاحکومت نہیں بننے دیا جائے گا: صدر محمود عباس

محمود عباس نے رام اللہ شہر کے مغربی کنارے میں ایک طبی وفد کے ساتھ ملاقات کرتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ ہم کسی بھی ملک کو فلسطین کے تنازعات کے حل سے پہلے اپنے سفارتخانے کو القدس کی منتقلی کی اجازت نہیں دیں گے

956654
القدس کو اسرائیل کا دارالاحکومت نہیں بننے دیا جائے گا: صدر  محمود عباس

فلسطینی اتھارٹی کے سربراہ نے القدس شریف پر امریکا کے فیصلے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ہم ٹرمپ یا کسی اورکو القدس شریف کو جابر اسرائیلیوں کا دارالحکومت تسلیم کرنے کی اجازت نہ دے کر اس فیصلے سے مقابلہ کریں گے۔

محمود عباس نے رام اللہ شہر کے مغربی کنارے میں ایک طبی وفد کے ساتھ ملاقات کرتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ ہم کسی بھی ملک کو فلسطین کے تنازعات کے حل سے پہلے اپنے سفارتخانے کو القدس کی منتقلی کی اجازت نہیں دیں گے۔

انہوں نے کہا کہ القدس فلسطین  کا دارالحکومت ہے اور اس کے دروازے سب کیلئے کھلے ہیں اور تمام ادیان کے پیروکار اس میں آزادانہ عبادت کرسکتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ فلسطین کو ایک آزاد ریاست بنانے کا وقت آگیا ہے



متعللقہ خبریں