جوہری معاہدے کو کالعدم قرار دینا امریکہ کے حق میں نہیں ہوگا، ایرانی وزیر خارجہ

امریکہ کے جوہری معاہدے سے پیچھے ہٹنے کی صورت میں ایران کے پاس ایک  سے زائد متبادل  ہوگا

955685
جوہری معاہدے کو کالعدم قرار دینا امریکہ کے حق میں نہیں ہوگا، ایرانی وزیر خارجہ

 

ایرانی وزیر خارجہ جواد ظریف  کا کہنا ہے کہ اگر امریکہ سن 2015 میں طے پانے والے جوہری  معاہدے سے دستبردار ہو گیا تو اس کے نتائج اچھے نہیں ہوں گے۔

امریکی شہر نیو یارک کے دورے پر موجود  ظریف نے اس ملک کے سرکاری ٹیلی ویژن چینل کو انٹرویو میں بتایا  ہے کہ امریکہ کے جوہری معاہدے سے پیچھے ہٹنے کی صورت میں ایران کے پاس ایک  سے زائد متبادل  ہوگا۔

ایرانی وزیر نے واضح کیا کہ اس حرکت کا ایران سخت جواب دے گا۔

یاد رہے کہ سن  2015 میں  طے پانے والے جوہری معاہدے کے ساتھ ایران نے اپنے  جوہری پروگرام میں  سستی لائی تھی ، جس پر مغربی ممالک نے اس پر عائد پابندیوں میں نرمی لائی تھی۔

امریکی صدر مذکورہ معاہدے کو کالعدم قرار دیے جانے کے گاہے بگاہے بیانات  دیتے رہتے ہیں۔

 


 



متعللقہ خبریں