یمن سے داغا جانے والا میزائل حملہ سعودی فضائیہ نے ناکام بنادیا
سعودی عرب کی فوج کے فضائی دفاعی نظام نے گزشتہ شب حوثیوں کی جانب سے نجران پر داغا جانے والا بیلسٹک میزائل ناکارہ بنا دیا
سعودی عرب کی فوج کے فضائی دفاعی نظام نے گزشتہ شب حوثیوں کی جانب سے نجران پر داغا جانے والا بیلسٹک میزائل ناکارہ بنا دیا۔
حوثیوں کی جانب سے سعودی علاقے نجران کو مسلسل بیسلٹک میزائل اور راکٹوں کا نشانہ بنایا جاتا رہا ہے جس کے نتیجے میں جانی اور مالی نقصانات بھی ہوئے ہیں۔
دریں اثنا،عرب اتحاد کے فضائی دفاعی نظام نے باغی حوثی ملیشیا کی جانب سے یمن کے مغربی ساحلی شہر المخا پر داغے جانے والے دو بیلسٹک میزائلوں کو فضا میں تباہ کر دیا تھا۔
حالیہ کچھ عرصے میں حوثی ملیشیا نے یمن کے آزاد کرائے جانے والے صوبوں اور سعودیسر زمین پر بیلسٹک میزائلوں کے حملوں میں اضافہ کر دیا ہے۔
یہ پیش رفت ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب کہ حوثیوں کو زمینی طور پر پے در پے شکست کا سامنا ہے اور تمام محاذوں پر اس کے گرد گھیرا تنگ ہوتا جا رہا ہے۔
یاد رہے کہ یمن میں آئینی حکومت اور عرب عسکری اتحاد ایران پر الزام عائد کرتا ہے کہ وہ حوثی ملیشیا کو اس نوعیت کے بیلسٹک میزائل فراہم کر رہا ہے جو یمنی فوج کے اُس اسلحے خانے میں موجود نہیں تھے جن پر حوثیوں نے بغاوت کے بعد قبضہ کیا۔
اس بات کی تصدیق، اقوام متحدہ کے ماہرین کی ٹیم کی رپورٹ بھی کر چکی ہے۔
متعللقہ خبریں
سمجھوتے کے باوجود اسرائیلی حملے جاری
اسرائیل نے غزّہ کی پٹّی کے شمال اور غزّہ شہر پر فضائی حملے کر کے 23 فلسطینیوں کو قتل کر دیا