ہمارا اصول ہے جو نقصان پہنچانے کے درپے ہو اسے پہلے ہی بے بس کر دو، اسرائیلی وزیر اعظم

ہم غزہ کی پٹی پر  کسی شخص کو ہمیں نقصان  دینے کی اجازت  نہیں دیں گے، بلکہ ہم اسے  منہ توڑ جواب دیں گے

948091
ہمارا اصول ہے جو نقصان پہنچانے کے درپے ہو اسے پہلے ہی بے بس کر دو، اسرائیلی وزیر اعظم

اسرائیلی وزیر اعظم بنیامین نتن یاہو نے  غزہ کے فلسطینیوں  کو اسرائیل کو نقصان پہنچانے  کی صورت میں براہ راست  ہدف بنانے کی دھمکی دی  ہے۔

نتن یاہو کا  کہنا ہے کہ "ہمارا  مسلسل دفاع کردہ  ایک واضح  اور قطعی اصول پایا جاتا ہے اور  وہ یہ ہے کہ 'تمھیں  نقصان پہنچانے  کوشش میں ہونے والے  کو تم پہلے سے ہی نقصان  پہنچا دو'۔  ہم غزہ کی پٹی پر  کسی شخص کو ہمیں نقصان  دینے کی اجازت  نہیں دیں گے، بلکہ ہم اسے  منہ توڑ جواب دیں گے۔"

خیال رہے کہ اسرائیلی جنگی طیاروں نے کل غزہ کے شمالی  علاقے میں  ایک فلسطینی ہدف  پر فضائی حملہ کیا تھا۔

اسرائیلی  فوج کے ترجمان  آوی چائے آدرائے  نے دعوی کیا تھا کہ  ان کے لڑاکا طیاروں نے ایک  فلسطینی گروہ کی جانب سے غزہ کی پٹی کے اسرائیلی سرحدوں سے ملحقہ علاقے میں دستی  ساخت کا دھماکہ  خیز مواد نصب کیا تھا ، جس کے جواب میں حماس کے ایک  ہدف کو نشانہ بنایا گیا ہے۔



متعللقہ خبریں