شہزادے سلمان کا خط بنام صدر ٹرمپ

میں دوست ملک امریکہ کے عوام کے لئے خوشحالی اور  ترقی کے دوام کا متمنی ہوں: شہزادہ محمد بن سلمان

947669
شہزادے سلمان کا خط بنام صدر ٹرمپ

سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو شکریہ کا مراسلہ روانہ کیا ہے۔

شہزادہ سلمان نے فرانس کے سرکاری دورے  کے لئے امریکہ  سے روانگی سےقبل  صدر ٹرمپ کو خط لکھ کر اظہارِ ممنونیت کیا۔

خط میں شہزادہ سلمان نے لکھا ہے کہ

" دوست ملک امریکہ سے روانگی کے وقت میں نہایت مسرور و مطمئن ہوں۔ آپ کی مہمان نوازی اور گرمجوش استقبال پر آپ کا شکر گزار ہوں۔

اس دورے کے وسیلے سے میں ایک دفعہ پھر دونوں ملکوں کے درمیان تمام شعبوں میں فروغ کی طرف مائل تاریخی و اسٹریٹجک تعلقات کے لئے احترام کے جذبات محسوس کر رہا ہوں۔ مجھے یقین ہے کہ دورے کے دوران ہونے والے مذاکرات دونوں ملکوں اور ان کے عوام کے مفاد میں دو طرفہ تعاون کو مضبوط بنانے میں اہم کردار ادا کریں گے۔

میں دوست ملک امریکہ کے عوام کے لئے بھی خوشحالی اور  ترقی کے دوام کا متمنی ہوں۔

محمد بن سلمان بن عبدالعزیز السعود"۔



متعللقہ خبریں