عفرین میں روزہ مرہ کی زندگی کی بحالی کے لیے ترک فوج سر گرمِ عمل

ترک مسلح افواج اور آزاد شامی فوج نے  علاقے کے تمام تر مقامات کو دہشت گردوں سے پاک کرتے ہوئے کنٹرول سنبھال لیا ہے اور عوام کے اپنے گھر بار کو لوٹنے  کے لیے لازمی اقدامات بھی  اٹھائے جا رہے ہیں۔

936652
عفرین میں روزہ مرہ کی زندگی کی بحالی کے لیے ترک فوج سر گرمِ عمل

ترک مسلح افواج نے اعلان کیا ہے کہ شامی علاقے عفرین کے تمام تر دیہاتوں اور قصبوں کو زیر کنٹرول لے لیا گیا ہے۔

اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ ترکی کے بین الاقوامی قوانین کے حقوق ، اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی انسداد ِ دہشت گردی کی قرار دادوں اور اقوام متحدہ معاہدے کی 51 ویں شق میں جگہ پانے والے جائز مدافعت  حق کے دائرہ کار میں  جاری فوجی آپریشن میں  شام کی زمینی سالمیت کا احترام کیا  جا رہاہے۔ "

بتایا گیا ہے کہ ترک مسلح افواج اور آزاد شامی فوج نے  علاقے کے تمام تر مقامات کو دہشت گردوں سے پاک کرتے ہوئے کنٹرول سنبھال لیا ہے اور عوام کے اپنے گھر بار کو لوٹنے  کے لیے لازمی اقدامات بھی  اٹھائے جا رہے ہیں۔

اس دائرہ عمل میں ترک مسلح افواج کے عناصر علاقے  میں دستی بموں اور بارودی سرنگوں کی صفائی پر کام  کر رہے ہیں۔

دریں  اثناء  یہ بھی  اعلان کیا گیا ہے کہ شاخ زیتون آپریشن میں ہلاک  شدگان دہشت گردوں کی تعداد 3733 تک ہو گئی ہے۔

 

 



متعللقہ خبریں