شام: انتظامیہ اور روسی فورسز کے فضائی حملوں میں 17 شہری ہلاک

شام  میں اسد انتظامیہ اور اس کے حامیوں کے زیر محاصرہ  علاقے مشرقی الغوطہ میں  انتظامیہ اور روسی فورسز  کے فضائی حملوں میں 17 شہری ہلاک ہو گئے

927473
شام: انتظامیہ اور روسی فورسز کے فضائی حملوں میں 17 شہری ہلاک

شام  میں اسد انتظامیہ اور اس کے حامیوں کے زیر محاصرہ  علاقے مشرقی الغوطہ میں  انتظامیہ اور روسی فورسز  کے فضائی حملوں میں 17 شہری ہلاک ہو گئے ہیں۔

اسد انتظامیہ اور اس کے حامیوں نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے فائر بندی کے فیصلے کو نظر انداز کر کے 3 مارچ کو روس کے فضائی تعاون سے  مشرقی الغوطہ میں بّری آپریشن کا آغاز کیا۔

مشرق سے مغرب کی طرف بڑھتی ہوئی انتظامی فورسز،  مشرقی الغوطہ کے دونوں کناروں کو ملانے  والی آخری بستی مدیرہ پر قبضہ کر کے تحصیل حرستہ تک پہنچ گئی ہیں اور یوں انتظامی فورسز نے مشرقی الغوطہ کو دو حصوں میں تقسیم کر دیا ہے۔

دوسری طرف انتظامی فورسز اور اس کے حامیوں نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل  اور روس کے فائر بندی کے فیصلے کے باوجود شہری آبادی پر حملوں کا سلسلہ جاری رکھا جس کے نتیجے میں 17 شہری ہلاک ہو گئے ہیں۔

سول ڈیفنس کے اعداد و شمار کے مطابق انتظامی فورسز اور اس کے حامیوں کی طرف سے مخالفین کے زیر کنٹرول علاقے مشرقی الغوطہ پر 19 فروری سے 10 مارچ تک کئے گئے فضائی حملوں میں 892 شہری ہلاک ہو گئے ہیں۔

مشرقی الغوطہ پر حالیہ حملوں کے ساتھ حالیہ 3 ہفتوں میں ہلاک ہونے والے شہریوں کی تعداد 925 تک پہنچ گئی ہے۔



متعللقہ خبریں