سعودی ولی عہد مصر میں،اہم امور پر تبادلہ خیال

سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے مصر کے تین روزہ سرکاری دورے کے دوران مصری صدر عبدالفتاح السیسی سے ملاقات میں دہشت گردی کے خلاف جنگ، مسئلہ فلسطین اور قطر کے ساتھ جاری تنازع پر تفصیلی بات چیت کی

922695
سعودی ولی عہد مصر میں،اہم امور پر تبادلہ خیال

سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے مصر کے تین روزہ سرکاری دورے کے دوران مصری صدر عبدالفتاح السیسی سے ملاقات کی۔

اس ملاقات میں دو طرفہ سرمایہ کاری اور ماحولیات سمیت 4 اہم نوعیت کے معاہدوں کی منظوری دی گئی۔

خبر  کے مطابق دونوں رہنماؤں کی موجودگی میں تحفظ ماحولیات اور آلودگی کی کم سے کم کرنے کے معاہدے پر دستخط کیے گئے۔

مصری ایوان صدر کی طرف سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ شہزادہ محمد بن سلمان اور مصری صدر السیسی کے درمیان دہشت گردی کے خلاف جنگ، مسئلہ فلسطین اور قطر کے ساتھ جاری تنازع پر بھی  تفصیلی بات چیت کی گئی۔

خیال رہے کہ سن 2014   کے دوران  پہلے منتخب صدر اور اخوان المسلمون کے رہنما محمد مرسی کی حکومت کی معزولی اور عبدالفتاح السیسی کے صدر منتخب ہونے کے بعد دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات میں غیر معمولی بہتری آئی ہے۔

 



متعللقہ خبریں