اسرائیلی فوجیوں کی فائرنگ سے 4 فلسطینی زخمی

امریکی صدر  ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے 6 دسمبر سن  2017 کو القدس کو اسرائیل کا دارالحکومت تسلیم کرنے  اعلان کے بعد سے  فلسطین کے مختلف علاقوں میں احتجاجی مظاہرے ہوتے رہتے ہیں

921869
اسرائیلی فوجیوں کی فائرنگ سے 4 فلسطینی زخمی

اسرائیلی فوجیوں نے القدس کو   اسرائیل کا دارالحکومت تسلیم کرنے کے امریکی فیصلے کے خلاف احتجاجی  مظاہرے کرنے والے  فلسطینیوں پر فائر کھول  دیا جس سے 4 افراد  زخمی ہو گئے۔

غزہ کی وزارت صحت کے ترجمان اشرف الاقدرا  کا کہنا ہے کہ غزہ کی سرحدوں پر ہونے والے مظاہرے   میں اسرائیلی  فوجیوں نے مداخلت کرتے ہوئے اصلی گولیوں سے فائرنگ کی۔  جس دوران  4 فلسطینیوں کو ٹانگ پر گولیاں لگیں۔

خیال رہے کہ  امریکی صدر  ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے 6 دسمبر سن  2017 کو القدس کو اسرائیل کا دارالحکومت تسلیم کرنے  اعلان کے بعد سے  فلسطین کے مختلف علاقوں میں احتجاجی مظاہرے ہوتے رہتے ہیں۔

 



متعللقہ خبریں