سعد الحریری پھر سعودی عرب پہنچ گئے،شاہ سلمان سے ملاقات کا امکان

نی وزیر اعظم سعد الحریری سعودی عرب کے دورے پر ریاض پہنچ گئے ہیں جہاں وہ سعودی فرمانروا شاہ سلمان کے علاوہ ولی عہد محمد بن سلمان سے بھی ملاقات کریں گے

919871
سعد الحریری پھر سعودی عرب پہنچ گئے،شاہ سلمان سے ملاقات کا امکان

لبنانی وزیر اعظم سعد الحریری سعودی عرب کے دورے پر ریاض پہنچ گئے ہیں۔

 یاد رہے کہ گزشتہ  سال  نومبر میں بھی وہ سعودی عرب کے دورے پر گئے تھے اور اس دوران انہوں نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دینے کا اعلان کر دیا تھا۔

 لبنانی وزیر اعظم کے دفتر کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق، انہیں اس دورے کی دعوت گزشتہ روز ہی بیروت میں سعودی سفیر نے دی تھی۔

 بیان میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ سعد الحریری دورہ سعودی عرب کے دوران سعودی فرمانروا شاہ سلمان کے علاوہ ولی عہد محمد بن سلمان سے بھی ملاقات کریں گے۔



متعللقہ خبریں