سعودی فوجی سربراہ کو جبراً ریٹائرمنٹ کے ذریعے عہدےسے بر طرف کر دیا گیا

سعودی عرب کی فضائیہ کے سربراہ لیفٹیننٹ جنرل محمد بن عوض سحیم کو فوجی سربراہ کے عہدے سے ہٹاتے ہوئے انہیں جبری طور پر ریٹائر کرنے کا شاہی فرمان جاری کیا گیا ہے

918806
سعودی فوجی سربراہ کو جبراً ریٹائرمنٹ کے ذریعے عہدےسے بر طرف کر دیا گیا

سعودی عرب کی فضائیہ کے سربراہ لیفٹیننٹ جنرل محمد بن عوض سحیم کو فوجی سربراہ کے عہدے سے ہٹاتے ہوئے انہیں جبری طور پر ریٹائر کرنے کا شاہی فرمان جاری کیا گیا ہے جبکہ شاہی فرمان ہی کے ذریعے لیفٹیننٹ جنرل عبدالرحمان بن صالح البنیاں کو بھی مسلح فوج کی سربراہی سے ہٹاتے ہوئے جبری طور پر ریٹائر کیا گیا ہے۔

شاہی فرمان کے تحت میجر جنرل فیاض بن حامد الرویلی کو لیفٹیننٹ جنرل کے  رتبے  پر ترقی دیتے ہوئے جنرل سحیم کی جگہ فوج کا سربراہ مقرر کر دیا گیا ہے۔

شاہی فرمان کے ذریعے وزارت دفاع کے مختلف شعبوں میں بہتری کے لئے ایک ترقیاتی پیکج کا مسودہ بھی منظور کیا گیا ہے۔



متعللقہ خبریں