شام: الغوطہ الشرقیہ پر حملوں کا سلسلہ جاری دو روز میں ہلاکتیں 167 سے تجاوز کر گئیں

شام کے دارالحکومت دمشق کے نواحی علاقے مشرقی الغوطہ میں باغیوں کے زیرانتظام علاقوں پر اسدی فوج کی وحشیانہ بمباری کے نتیجے میں 48 گھنٹوں کے دوران167 عام شہریوں کے ہلاک ہونے  کی تصدیق کی گئی ہے

914738
شام: الغوطہ الشرقیہ پر حملوں کا سلسلہ جاری دو روز میں ہلاکتیں 167 سے تجاوز کر گئیں

شام کے دارالحکومت دمشق کے نواحی علاقے مشرقی الغوطہ میں باغیوں کے زیرانتظام علاقوں پر اسدی فوج کی وحشیانہ بمباری کے نتیجے میں 48 گھنٹوں کے دوران167 عام شہریوں کے ہلاک ہونے  کی تصدیق کی گئی ہے۔

 انسانی حقوق کی تنظیموں کے مطابق، سینکڑوں شہری ملبے تلے دبے ہوئے ہیں جس کے باعث ہلاکتوں میں اضافے کا اندیشہ ہے۔

ایک  رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ سن 2013 میں اسی علاقے میں مبینہ کیمیائی حملے میں شہریوں کی ہلاکتوں کے بعد یہ اب تک کا دوسرا بڑاحملہ ہے جس میں سینکڑوں افراد کوموت کے گھاٹ اتار دیا گیا ہے جبکہ جاں بحق ہونے والوں میں درجنوں بچے شامل ہیں۔

 دریں اثنا٫دمشق کے نزدیک محصور اس علاقے میں گزشتہ تین  سالوں  میں ایک دن کےدوران ہلاکتوں کی یہ سب سے بڑی تعداد ہے۔

اقوام متحدہ کا کہنا ہے کہ 2013 سے محصور الغوطہ الشرقیہ میں تقریبا 4 لاکھ افراد رہتے ہیں۔

 



متعللقہ خبریں