یمن: اتحادی فوج نے حوثیوں کے میزائل حملے کا منصوبہ ناکام بنا دیا

یمن  میں حکومت کے حامی عرب اتحاد کے لڑاکا طیاروں نے حوثی ملیشیا کی جانب سے بیلسٹک میزائل داغنے کے نئے منصوبوں کو ناکام بنا دیا ہے

912016
یمن: اتحادی فوج نے  حوثیوں کے میزائل حملے کا منصوبہ ناکام بنا دیا

یمن  میں حکومت کے حامی عرب اتحاد کے لڑاکا طیاروں نے حوثی ملیشیا کی جانب سے بیلسٹک میزائل داغنے کے نئے منصوبوں کو ناکام بنا دیا ہے۔

خبر  کے مطابق، اتحادی طیاروں نے یمن کے مشرق میں الحدیدہ شہر کے جنگی ہوائی اڈے پر ایک لانچنگ پیڈ کو نشانہ بنایا جس کے ذریعے باغی میزائل داغنے کی تیاری کر رہے تھے۔ کارروائی میں ہوائی اڈے پر موجود کئی  حوثی  عناصر ہلاک اور زخمی ہو گئے۔

اس کے علاوہ اتحادی طیاروں نے الجوف صوبے کے شمال میں خب و شعف کے محاذ پر باغیوں کے جتھوں اور لڑائی کے ساز و سامان کو بھی نشانہ بنایا۔

دوسری جانب یمنی فوج اور عوامی مزاحمت کار البیضاء صوبے کے شمال میں واقع ملاجم میں نئے ٹھکانوں پر کنٹرول حاصل کرنے میں کامیاب ہو گئے۔

پے در پے نقصانات کے جواب میں حوثی ملیشیا نے البیضاء صوبے میں ہی ناعم   صوبے کے کئی دیہات کو  راکٹوں کا نشانہ بنایا۔

دوسری جانب  الضالع صوبے کے شمال میں عوامی مزاحمت کاروں نے گھات لگا کر پانچ باغیوں کو موت کی نیند سلا دیا اور چار کو قیدی بنا لیا۔

 مارے جانے والوں میں "ابو عبدالملک" کی عرفیت کا حامل ایک کمانڈر بھی شامل ہے۔

 



متعللقہ خبریں