اسرائیلی جیلوں میں قید فلسطینی بچوں کا 60 فیصد تشدد کا سامنا کر رہا ہے

اسرائیل زیر حراست فلسطینی بچوں پر تشدد کر رہا ہے، جیلوں میں بند بچوں کا 60 فیصد جسمانی و نفسیاتی تشدد کا سامنا کر رہا ہے

908588
اسرائیلی جیلوں میں قید فلسطینی بچوں کا 60 فیصد  تشدد کا سامنا کر رہا ہے

قیدی فلسطینی بچوں کا 60 فیصد جیلوں میں تشدد کا سامنا کر رہا ہے۔

فلسطینی قیدیوں کی جمعیت  کی طرف سے جاری کردہ تحریری بیان میں کہا گیا ہے کہ اسرائیل زیر حراست فلسطینی بچوں  پر تشدد کر رہا ہے۔ جیلوں میں بند بچوں کا 60 فیصد جسمانی و نفسیاتی تشدد کا سامنا کر رہا ہے۔

مزید کہا گیا ہے کہ بچوں  پر کئے جانے والے تشدد میں "بچوں کو رات گئے حراست میں لے کر جیلوں میں ڈالنا، جسمانی حملوں کا نشانہ بنانا، ڈرا دھمکا کر طویل عرصے تک تفتیش کرنا، طویل عرصے تک کھانے پینے سے محروم رکھنا اور نفسیاتی تشدد کا نشانہ بنانا" شامل ہیں۔

فلسطینی قیدیوں کی جمعیت  سمیت متعدد اداروں کی شراکت سے تیار کردہ اس رپورٹ کے مطابق  اسرائیلی جیلوں میں اس وقت 7 ہزار فلسطینی قیدی بند ہیں جن میں سے 481 مقبوضہ مشرقی بیت المقدس سے  ہیں،  57 عورتیں اور  300 بچے ہیں۔



متعللقہ خبریں