اسرائیل نے ایران کو سخت لہجے میں خبردار کیا ہے

گزشتہ دنوں اسرائیل ایف۔16 طیارہ شام میں گرا دیا گیا تھا، جس پر اسرائیل اپنی برہمی کا اظہار کر رہا ہے

908896
اسرائیل نے ایران کو سخت لہجے میں خبردار کیا ہے

اسرائیل نے تہران  انتظامیہ کو لبنان اور شام  میں  اس کی سرگرمیوں کے  خلاف  سنجیدہ سطح  کے انتباہ دیے ہیں۔

اسرائیل کے چینل 10 نے اسرائیلی اور یورپی سفارتی حلقوں کے حوالے سے    اپنی خبر میں  واضح کیا ہے کہ یہ پیغامات، جرمنی، برطانیہ  اور فرانس کی وساطت سے ایرانی صدر حسن روحانی  تک پہنچائے گئے ہیں۔  ان پیغامات میں  ایرانی انتظامیہ کو  لبنان میں   اس کی میزائل اور اسلحہ  فیکٹری  جبکہ شام میں فوجی اڈے بنانے  کے   خلاف سخت انتباہ دیے گئے ہیں۔

یاد رہے کہ اسرائیلی  فوج نے گزشتہ روز اعلان  کیا تھا کہ شام میں  ایرانی اہداف پر بمباری کے  دوران   اس کے جیٹ  طیاروں کو  ہدف بنایا گیا اور طیارہ  شکن توپ کا گولہ لگنے سے ایک ایف۔16 گر کر تباہ ہو گیا ہے۔

 



متعللقہ خبریں