"آیت اللہ خامنہ آئی انتقال کر گئے" جھوٹی خبر دینے پرمقامی اخبار کی ویب سائٹ بند کردی گئی

ایران میں  ایک مقامی اخبار کی ویب سائٹ کو اس وقت بندکردیا گیا جب اس پر ایرانی  روحانی پیشوا  آیت اللہ علی خامنہ آئی  کی وفات کی خبر شائع کی گئی

908727
"آیت اللہ خامنہ آئی انتقال کر گئے" جھوٹی خبر دینے پرمقامی اخبار کی ویب سائٹ بند کردی گئی

ایران میں  ایک مقامی اخبار کی ویب سائٹ کو اس وقت بندکردیا گیا جب اس پر ایرانی  روحانی پیشوا  آیت اللہ علی خامنہ آئی  کی وفات کی خبر شائع کی گئی۔

خبر کے مطابق، فارسی اخبار کی ویب سائٹ پر خامنہ آئی کی وفات کی خبر کے پوسٹ ہوتے ہی اسے بڑے پیمانے پر پھیلایا  جانے لگا جس میں کہا گیا تھا کہ معدے کے سرطان کے باعث آیت اللہ خامنہ ای انتقال کرگئے ہیں۔

 آیت اللہ  کی وفات کی خبر سامنے آتے ہی گزشتہ  روز "نصرت انقلاب" کے حوالے سے تمام سرگرمیاں اور تقریبات منسوخ کر دی گئی ہیں۔

اخبار قانون کی ویب سائٹ پر پوسٹ خبرکی کسی آزاد ذرائع سے تصدیق نہیں ہوسکی جس   کے چند منٹ  بعد ویب سائٹ کو بند کردیا گیا۔

بعد ازاں، اخبارکے ایڈیٹر کی طرف سے’ٹوئٹر‘ پر ایک بیان میں کہا گیا کہ اخبار کی ویب سائٹ کو ہیک کیا گیا ہے۔

 



متعللقہ خبریں