عفرین کاروائی کے تیسرے روز بھی اہداف پر گولے برسائے جا رہے ہیں

عفرین کے اہداف کی جانب پیش قدمی کرنے والے دستوں کو توپ کے گولے برساتے ہوئے     دشمن  کے سامنے تحفظ فراہم کیا جا رہا ہے

894173
عفرین کاروائی کے تیسرے روز بھی اہداف  پر گولے برسائے جا رہے ہیں

ترک مسلح افواج  کی جانب سے   شروع کردہ  شاخِ زیتون کاروائی  کے دائرہ کار میں شام کے دہشت گرد اہداف   پر  ترک علاقے کیلیس سے توپ کے گولے پھینکے جا رہے ہیں۔

آزاد شامی فوج    کے بھی  شامل  ہونے والی کاروائی  کے تیسرے روزعفرین کے اہداف کی جانب پیش قدمی کرنے والے دستوں کو توپ کے گولے برساتے ہوئے     دشمن  کے سامنے تحفظ فراہم کیا جا رہا ہے۔

سرحدوں پر متعین  ترک مسلح  افواج کے دستوں کی  جانب سے  پی وائے /PKK کے زیر قبضہ  علاقوں  پر گاہے بگاہے   فائرنگ  کی جارہی ہے تو  توپ کے گولوں کی آوازیں بعض سرحدی دیہاتوں  تک سنائی دے رہی ہیں۔

دریں اثناء سرحدی دستوں کو   اضافی  کمک   روانہ کرنے کا سلسلہ بھی جاری ہے۔

 



متعللقہ خبریں