1کھرب روپے سے زائد رقم دینےسےانکار، سعودی تاجر شہزادہ طلال بڑے گھر روانہ

سعودی عرب میں بد عنوانی کے الزام میں گرفتار ارب پتی تاجر ولید بن طلال کو پر تعیش  ہوٹل سےجیل منتقل کر دیا گیا جنہوں نے 1 کھرب روپے سے زائد کی رقم دینے سے انکار کر دیا تھا

888321
1کھرب روپے سے زائد رقم دینےسےانکار، سعودی تاجر شہزادہ طلال بڑے گھر روانہ

سعودی عرب میں بد عنوانی  کے الزام میں گرفتار ارب پتی تاجر ولید بن طلال کو پر تعیش  ہوٹل سےجیل منتقل کر دیا گیا۔

خبر کے مطابق، ولیدبن طلال کو ایک کھرب روپے سے زائد رقم دینے سے انکار پر جیل میں ڈالا گیا ہے۔

ولیدبن طلال سمیت کئی شہزادوں اور موجودہ وسابق وزیروں کو2 ماہ قبل گرفتار کیا گیا تھا  جنہیں ایک پر تعیش ہوٹل میں زیرحراست رکھاگیا تھا۔

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں سعودی شاہی محافظوں  کے سابق سربراہ متعب بن عبداللہ کو ایک ارب ڈالرز کی حکومت کو ادائیگی پر رضامندی کے بعد رہا کیا گیا تھا جبکہ ان کے دو بھائیوں کو بھی ریاض میں رہا کیا گیا جو کہ  نومبر 2017 سے قید تھے۔



متعللقہ خبریں