ایران، احتجاجی مظاہروں کے لیے بلدیہ مقامات فراہم کرے گی

تہران شہری اسمبلی نے  بلا اسلحہ اور پُر امن  مظاہروں  کی شرط پر  یہ فیصلہ کیا ہے

883630
ایران، احتجاجی مظاہروں کے لیے بلدیہ مقامات فراہم کرے گی

ایرانی دارالحکومت تہران میں  بلدیہ  کو   جلسے، جلوس کے لیے   مقامات کو مختص کرنے  کے فرائض سونپے گئے ہیں۔

ایرانی طلباء کی خبر ایجنسی  کی خبر کے مطابق  تہران کی  بلدیہ اسمبلی کے ترجمان  علی اتا  نے  اسمبلی کے  اجلاس کے بعد  پریس بریفنگ میں بتایا ہے کہ آئین کی رو سے  بلدیہ کی جانب سے    مظاہروں اور جلسوں  کے لیے   موزوں  میدان اور مقامات عوام  کے لیے  مختص کیے جائینگے۔

تہران شہری اسمبلی نے  بلا اسلحہ اور پُر امن  مظاہروں  کی شرط پر  یہ فیصلہ کیا ہے۔

 



متعللقہ خبریں