صدر محمود عباس کی طرف سے فیوضی الجنید کو مبارکباد

فلسطینی عوام  کے ہر فرد واحد کے اس نوعیت کے واقعات کے مقابل عزم کے ساتھ ڈٹ جانے سے ہم بیت المقدس کے دارالحکومت والی فلسطینی حکومت کے قیام کے ہدف تک پہنچ جائیں گے: صدر محمود عباس

879517
صدر محمود عباس کی طرف سے فیوضی الجنید کو مبارکباد

فلسطین کے صدر محمود عباس نے بیت المقدس کی مزاحمت کی علامت کی شکل اختیار کرنے والے 16 سالہ نوجوان فیوضی الجنید کو ٹیلی فون کر کے حراست کے دوران اختیار کردہ طرز عمل پر مبارکباد پیش کی۔

عباس نے کہا کہ فلسطینی عوام  کے ہر فرد واحد کے اس نوعیت کے واقعات کے مقابل عزم کے ساتھ ڈٹ جانے سے ہم بیت المقدس کے دارالحکومت والی فلسطینی حکومت کے قیام کے ہدف تک پہنچ جائیں گے۔

عباس نے قابض اسرائیل کے حملوں کے مقابل فلسطینی عوام اور بچوں کے لئے بین الاقوامی تحفظ کی بھی اپیل کی۔

واضح رہے کہ 16 سالہ جنید کو 7 دسمبر  کو دریائے اردن کے مغربی کنارے کے شہر الخلیل سے کثیر تعداد میں اسرائیلی فوجیوں کی طرف سے حراست میں لیا گیا۔

حراست کے دوران جنید کی آنکھیں بندھی ہوئی تھیں اور اس حالت میں اس کی تصویر نے سوشل میڈیا میں ہلچل مچا دی تھی۔

جنید کو 14 جنوری 2018 کو دوبارہ فوجی عدالت میں پیش کیا جائے گا۔  



متعللقہ خبریں