یمنی فوج کا اہم علاقے پر کنٹرول کا دعوی

یمن میں سرکاری فوج نے اعلان کیا ہے کہ اس نے البیضاء صوبے کے ایک اہم ترین قصبے   نعمان کے مرکزی علاقے کا کنٹرول واپس لے لیا ہے

875246
یمنی فوج کا اہم علاقے پر کنٹرول کا دعوی

یمن میں سرکاری فوج نے اعلان کیا ہے کہ اس نے البیضاء صوبے کے ایک اہم ترین قصبے   نعمان کے مرکزی علاقے کا کنٹرول واپس لے لیا ہے۔

دوسری جانب ، باغی حوثی ملیشیا کے بھاری جانی نقصان کا سلسلہ جاری ہے۔

یمن کی سرکاری فوج مزاحمت کاروں اور عرب اتحاد ی دستوں  کے تعاون سے شبوہ صوبے میں بیحان نامی قصبے  کے تمام دیہاتوں  اور علاقوں پر کنٹرول حاصل کرنے میں کامیاب ہو گئی۔

 دریں اثنا،٫باغی حوثی ملیشیا نے گزشتہ  روز صنعاء کے مشرق میں واقع نہم نامی علاقے  میں یمنی فوج کے ٹھکانوں پر ایک نیا بیلسٹک میزائل داغا تاہم وہ اپنے ہدف تک پہنچنے میں ناکام رہا۔

عینی شاہدین کے مطابق یہ میزائل اسی صوبے میں ملحقہ علاقے  القریشیہ میں گرا۔



متعللقہ خبریں