ایران میں 6.2 کی شدت سے زلزلے کے جھٹکے

زلزلہ  مقامی وقت کے مطابق 12:13 پر آیا اور اس کی گہرائی 10 کلومیٹر زیر زمین ریکارڈ کی گئی

866818
ایران میں 6.2 کی شدت سے زلزلے کے جھٹکے

ایران میں 6.2 کی شدت سے زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں۔

کسی جانی یا مالی نقصان کے بارے میں تا حال معلومات موجود نہیں ہیں۔

زلزلہ ملک کے جنوب مشرقی صوبے کیرمان  سے منسلک قصبے ہوجے دیک کے جوار میں آیا

تہران یونیورسٹی کے جیو فزک انسٹیٹیوٹ  کے سسمولیجی  سینٹر کے مطابق زلزلہ  مقامی وقت کے مطابق 12:13 پر آیا اور اس کی گہرائی 10 کلومیٹر زیر زمین ریکارڈ کی گئی۔

زلزلے کی وجہ سے ہونے والے نقصان کے بارے میں تا حال کوئی سرکاری بیان جاری نہیں  کیا گیا۔

امدادی ٹیموں کو علاقے کی طرف روانہ کر دیا گیا ہے۔



متعللقہ خبریں