بدعنوانی کیس: سعودی حکومت نے359 افراد کے بینک اکاونٹس منجمد کردیئے

سعودی انتظامیہ نے بدعنوانی کے الزامات کے تحت حراست میں لیے گئے زیادہ ترافراد قانونی کارروائی سے بچنے کے لیے تصفیے پر تیار ہو گئے ہیں

862071
بدعنوانی کیس: سعودی حکومت نے359 افراد کے بینک اکاونٹس منجمد کردیئے

سعودی دفتر استغاثہ نے کہا ہے کہ بدعنوانی کے الزامات کے تحت حراست میں لیے گئے زیادہ تر افراد قانونی کارروائی سے بچنے کے لیے تصفیے پر تیار ہو گئے ہیں۔

دوسری جانب  سعودی انتظامیہ نے  بد عنوانی  کے الزامات  میں ملوث 359 افراد کے بینک اکاونٹس منجمد کر دیئے ہیں۔

 دریں اثنا ٫،دفتر استغاثہ  کے ایک بیان میں بتایا گیا ہے کہ 159 افراد ابھی تک حراست میں ہیں جبکہ  دیگر  افراد کے مقدمات قانونی چارہ جوئی کے لیے بھیج دیے گئے ہیں۔

 سعودی عرب میں انسداد بدعنوانی کی مہم کے دوران ایک درجن کے قریب شہزادوں سمیت درجنوں اہم افراد کو گرفتار کر لیا گیا تھا۔



متعللقہ خبریں