اسرائیلی فوج آج مقبوضہ گولان پہاڑیوں اور اردن وادی میں جنگی مشقوں کا آغاز کر رہی ہے

اسرائیل ۔شام سرحد پر واقع گولان کی پہاڑیوں پر اور اردن وادی میں فوجی مشقوں کی وجہ سے دھماکوں کی آوازیں سنائی دے سکتی ہیں: اسرائیل فورسز

850501
اسرائیلی فوج آج مقبوضہ گولان پہاڑیوں اور اردن وادی میں جنگی مشقوں کا آغاز کر رہی ہے

اسرائیلی فوج آج مقبوضہ گولان پہاڑیوں اور اردن وادی میں جنگی مشقوں کا آغاز کرے گی۔

اسرائیل کے ٹی وی  چینل 7  کی سرکاری انٹر نیٹ سائٹ  پر ایک فوجی افسر کے حوالے سے نشر کردہ خبر کے مطابق فوج نے اسرائیل ۔شام سرحد پر واقع گولان کی پہاڑیوں پر  اور اردن وادی میں فوجی مشقوں کی وجہ سے دھماکوں کی آوازیں سنائی دے سکنے کے بارے میں متنبہ کیا  ہے اور کہا ہے کہ اردن وادی کی مشقیں ایک دن جبکہ گولان پہاڑیوں کی مشقیں ایک ہفتے تک  جاری رہیں گی۔

اطلاع کے مطابق مشقیں اسرائیلی فورسز کی صلاحیت کے تحفظ کے لئے کی جا رہی ہیں تاہم  مشقوں کے بارے میں تفصیلات فراہم نہیں کی گئیں۔

واضح رہے کہ اسرائیل 1967 سے  شام کی گولان پہاڑیوں پر  قبضہ کئے ہوئے ہے۔



متعللقہ خبریں