شام: اسد انتظامیہ کے حملے، 12 شہری ہلاک

بشار الاسد انتظامیہ کے، شام کے دارالحکومت دمشق میں اپنے زیر محاصرہ علاقے مشرقی غتّہ پر حملوں میں 12 شہری ہلاک ہو گئے

850376
شام: اسد انتظامیہ کے حملے، 12 شہری ہلاک

بشار الاسد انتظامیہ کے، شام کے دارالحکومت دمشق میں اپنے زیر محاصرہ علاقے مشرقی غتّہ پر حملوں میں 12 شہری ہلاک ہو گئے ہیں۔

مشرقی غتّہ میں موجود انتظامی فورسز نے مدیرہ، حارستہ  ، آربین، حمیرہ، زمیلکہ اور حیزہ کے علاقوں پر بھاری حملے کئے۔

حارستہ  پر فضائی اور توپ حملوں میں 2 شہری ، حیزہ پر کلسٹر بموں کے ساتھ حملے میں 2 بچوں سمیت 4 شہری اور مدیرہ میں  دو فضائی حملوں کے نتیجے میں 3 عورتوں سمیت 6 شہری ہلاک ہو گئے ہیں۔

انتظامیہ کے حملے جاری ہونے کی وجہ سے ہلاکتوں ا ور زخمیوں کی تعداد میں اضافے کا خطرہ ظاہرہ کیا جا رہا ہے۔

دوسری طرف سول ڈیفنس کی ٹیموں کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق انتظامیہ کی طرف سے مشرقی غتّہ  پر 14 سے 17 نومبر کے دوران کئے  گئے بھاری حملوں میں3 عورتوں اور 13 بچوں سمیت 45 شہری ہلاک ہو گئے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق اسد انتظامیہ نے  سکیورٹی زون کے اندر واقعے علاقے مشرقی غتّہ میں38 کلسٹر بم حملے، ایک ہزار 58 توپ  حملے اور 181 فضائی حملے کئے ہیں۔



متعللقہ خبریں