ریاض میں جرمنی کے سفیر کو سعودی وزارت خارجہ میں طلب کر لیا گیا

ریاض میں جرمنی کے سفیر ڈیٹر والٹر ہالر کو وزارت خارجہ میں طلب کر کے  جرمنی کے وزیر خارجہ سگمار گیبریل کے بیانات سے متعلق احتجاج نوٹ دیا گیا

850485
ریاض میں جرمنی کے سفیر کو سعودی وزارت خارجہ میں طلب کر لیا گیا

جرمنی کے وزیر خارجہ سگمار گیبریل کے سعودی عرب کے بارے میں بیانات کے بعد ریاض میں جرمنی کے سفیر کو سعودی وزارت خارجہ میں طلب کر لیا گیا۔

سعودی عرب کی وزارت خارجہ کے انٹر نیٹ پیج سے جاری کردہ بیان کے مطابق ریاض میں جرمنی کے سفیر ڈیٹر والٹر ہالر کو وزارت خارجہ میں طلب کر کے  جرمنی کے وزیر خارجہ سگمار گیبریل کے بیانات سے متعلق احتجاج نوٹ دیا گیا۔

واضح رہے کہ وزیر خارجہ گیبریل نے 16 نومبر کو  برلن میں لبنان کے وزیر خارجہ  اور وزیر برائے امور مہاجرین گربان باسل کے ساتھ  ملاقات کی اور حریری کے استعفے کے بارے میں سعودی عرب کے طرز عمل کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔

گبریل نے سعودی عرب پر تنقید کرتے ہوئے کہا تھا کہ اس پہلو پر کہ  لبنان کا اتحاد و استحکام  محفوظ نہیں  رہ سکے گا پورا یورپ اور بعض عالمی ممالک بڑے پیمانے پر اندیشے محسوس کر رہے ہیں۔

انہوں نے خود اپنے اندیشوں کا بھی اظہار کرتے ہوئے کہا تھا کہ لبنان میں دوبارہ سے جھڑپیں ہو سکتی ہیں۔

گیبریل نے کہا تھا کہ مسائل کے حل کے لئے ضروری ہے کہ حریری کو ملک واپسی کی اجازت دی جائے۔

یاد رہے کہ حریری نے 4 نومبر کو سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں لبنان کی وزارت اعظمیٰ سے مستعفی ہونے کا اعلان کیا تھا۔



متعللقہ خبریں