مصر نے رفاح سرحدی چوکی کا کنٹرول فلسطین کے حوالے کر دیا

فلسطینی تنظیم حماس نے   مصر کے ساتھ "رفاح" کی سرحدی گزرگاہ کو فلسطینی انتظامیہ کے حوالے کر دیا ہے

838571
مصر نے رفاح سرحدی چوکی  کا کنٹرول فلسطین کے حوالے کر دیا

فلسطینی تنظیم حماس نے   مصر کے ساتھ "رفاح" کی سرحدی گزرگاہ کو فلسطینی انتظامیہ کے حوالے کر دیا ہے ۔

فلسطینی انتظامیہ اور حماس کے ذمہ داروں نے اس معاہدے پر دستخط کیے جس کے تحت گزر گاہ کا انتظام منتقل کیا گیا۔

 خبر کے مطابق ، حماس تنظیم نے اسرائیل اور مصر کے ساتھ غزہ پٹی کی سرحدی گزرگاہوں کا کنٹرول فلسطینی انتظامیہ کے حوالے کرنا شروع کر دیا ہے۔

 یہ اقدام قاہرہ کے توسط سے طے پائے جانے والے اس معاہدے کے تحت عمل میں لایا جا رہا ہے جس نے حماس اور فتح کے درمیان دس سے جاری بحران کو ختم کر دیا۔

فلسطینی انتظامیہ کے ملازمین اسرائیل کے ساتھ سرحد پر دو گزرگاہوں اریز اور کرم ابو سالم اور مصر کی سرحد پر رفاح  کی گزرگاہ میں داخل ہو گئے جب کہ حماس کے تمام ملازمین اپنا سامان سمیٹ کر ٹرکوں میں کوچ کر گئے۔

فلسطینی محکمہ  شہری امور کے   سربراہ حسین الشیخ کا کہنا ہے کہ مصری حکام کے ساتھ رابطہ کاری سے آئندہ ماہ کے وسط تک رفاح کی گزرگاہ پر معمول کے مطابق کام دوبارہ شروع ہونے کا اعلان کیا جائے گا۔

 



متعللقہ خبریں