الراقہ سے جہادی پسپا ضرور ہوئے لیکن خطرات ابھی باقی ہیں: دفاعی مبصرین

داعش کے جنگجوؤں کا سابقہ نام نہاد دارالحکومت قرار دیے جانے والے اس شہر میں جہادیوں کو پسپا کر دیا گیا ہے تاہم ایسے خطرات ہیں کہ وہاں باغیانہ کارروائیاں شروع ہو سکتی ہیں

829430
الراقہ سے جہادی پسپا ضرور ہوئے لیکن خطرات ابھی باقی ہیں: دفاعی مبصرین

دفاعی  مبصرین نے خبردار کیا ہے کہ شامی شہر الرقہ کی بازیابی سے خطرات ٹلے نہیں ہیں۔

داعش کے جنگجوؤں کا سابقہ نام نہاد دارالحکومت قرار دیے جانے والے اس شہر میں جہادیوں کو پسپا کر دیا گیا ہے تاہم ایسے خطرات ہیں کہ وہاں باغیانہ کارروائیاں شروع ہو سکتی ہیں۔

 داعش نے جنوری 2014 میں اس شہر پر قبضہ کیا تھا جس کے بعد اس شدت پسند تنظیم کے جنگجوؤں نے شام اور عراق کے ایک بڑے رقبے کو بھی اپنے کنٹرول میں لے لیا تھا۔

 الراقہ میں داعش کی شکست کو علامتی فتح قرار دیا جا رہا ہے تاہم ماہرین نے کہا ہے کہ وہاں پائیدار قیام امن کے لیے ایک مربوط پالیسی کی ضرورت ہے۔



متعللقہ خبریں