سعودی حکومت کا تاریخ ساز فیصلہ،خواتین کو گاڑی چلانےکی اجازت مل گئی

خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز السعود نے تاریخ ساز فیصلہ کرتے ہوئے ملک میں خواتین پر گاڑی چلانے پرعاید پابندی ختم  کرنے کا حکم دے  دیا ہے

814809
سعودی حکومت کا تاریخ ساز فیصلہ،خواتین کو گاڑی چلانےکی اجازت مل گئی

خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز السعود نے تاریخ ساز فیصلہ کرتے ہوئے ملک میں خواتین پر گاڑی چلانے پرعاید پابندی ختم  کرنے کا حکم دے  دیا ہے۔

 خبر  کے مطابق، شاہ سلمان نے ٹریفک قوانین کی پابندی اور اس کے ضوابط کو اپنانے کا حکم دیا اور ساتھ ہی کہا ہے کہ ملک میں مردو خواتین سب کو گاڑی چلانے کی یکساں اجازت دی جائے۔

خیال رہے کہ سعودی عرب میں خواتین کے گاڑی چلانے کا معاملہ ایک عرصےسے وجہ  متنازعہ  تھا جبکہ  ملک میں خواتین کو گاڑی چلانے کی قانونی اجازت نہ ہونے کے باعث اکثر خواتین کو گاڑی چلانے کی پاداش میں گرفتار ہونا پڑتا تھا۔

شاہ سلمان کی جانب سے خواتین کی ڈرائیونگ پر عائد پابندی اٹھنے کے بعد وزارت داخلہ، خزانہ، وزارت محنت اور سماجی بہبود پر مشتمل ایک اعلیٰ سطحی کمیٹی تشکیل دی گئی ہے جو خواتین کے گاڑی چلانے کے شاہی فرمان پر عمل درآمد کے انتظامات کو یقینی بنائے گی۔

شاہی فرمان کے بعد یہ کمیٹی تیس روز میں اپنی سفارشات مرتب کرے گی اور اس پر عمل درآمد  جلد ہی شروع کر دیا جائےگا۔



متعللقہ خبریں