ایران نے اسرائیل کو اپنی زد میں لے سکنے والے ایک میزائل کا تجربہ کیا ہے

ایرانی سرکاری ٹیلی ویژن کی خبر کے مطابق دو ہزار کلو میٹر کے فاصلے کے حامل اس میزائل کا تجربہ کامیاب رہا ہے

812711
ایران نے اسرائیل کو اپنی زد میں  لے سکنے والے ایک  میزائل کا تجربہ کیا ہے

ایران نے درمیان فاصلے تک مار گرانے والے ایک میزائل کا تجربہ کیا ہے۔

ایرانی سرکاری ٹیلی ویژن کی خبر کے مطابق دو ہزار کلو میٹر کے فاصلے کے حامل اس میزائل کا تجربہ کامیاب رہا ہے۔

خرم شہر نامی  اور کثیر وارہیڈز کا مالک یہ میزائل  اسرائیل کو اپنی زد میں لے سکتا ہے۔

خدشہ ہے کہ یہ تجربہ ایران  اور امریکہ کے درمیان تناؤ کو مزید شہہ دے گا۔

اس سے قبل امریکی صدر نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب میں ایران  پر کڑی نکتہ  چینی کرتے  ہوئے دہشت گردی کو  پھیلانے کا الزام عائد کیا تھا۔

 

 

 



متعللقہ خبریں