کشتی سمندر برد، 100 سے زائد غیر قانونی تارکین وطن لاپتہ

غیر قانونی تارکین کی کشتی ڈوبنے کے نتیجے میں 100 سے زائد افراد لاپتہ، 7 افراد کو بچا لیا گیا

811461
کشتی سمندر برد، 100 سے زائد غیر قانونی تارکین وطن لاپتہ

لیبیا کے کھلے سمندر میں ایک کشتی ڈوبنے کے نتیجے میں 100 سے زائد غیر قانونی تارکین وطن لاپتہ ہو گئے ہیں۔

لیبیا فریگیٹ کے ترجمان ایوب قاسم  نے جاری کردہ اعلان میں کہا ہے کہ غیر قانونی تارکین کی ایک کشتی ڈوبنے کے نتیجے میں 100 سے زائد افراد لاپتہ ہو گئے ہیں جبکہ 7 افراد کو بچا لیا گیا ہے۔

قاسم نے کہا ہے کہ بچائے جانے والے افراد 3 دن سے سمندر میں تھے اور کشتی کا ملبہ 'سبراتھا' شہر میں دیکھا گیا ہے۔



متعللقہ خبریں