فتح الاشام تنظیم عدلیب پر قبضے کا ارادہ رکھتی ہے : روسی کرنل

روسی کرنل  ایگور کورو بوف  نے کہا ہے کہ فتح الاشام   کے تقریباً 9 ہزار  عسکریت پسند ، محفوظ علاقے   کے قیام  کو روکنے کی خاطرعدلیب شہر  پر قبضہ کرنے   میں مصروف ہیں

796676
فتح الاشام تنظیم عدلیب پر قبضے کا ارادہ رکھتی ہے : روسی کرنل

روسی کرنل  ایگور کورو بوف  نے    کہا ہے کہ فتح الاشام   کے تقریباً 9 ہزار  عسکریت پسند ،    محفوظ علاقے   کے قیام  کو روکنے کی خاطر  عدلیب شہر  پر قبضہ کرنے   میں مصروف ہیں۔

 ماسکو میںمنعقدہ  آرمی -2017 عسکری فورم سے خطاب کرتےہوئے  کورو بوف نے کہا کہ  فتح الاشام     نے احرار الاشام  کو بھاری نقصان پہنچاتےہوئے اپنی  گرفت علاقے پر مضبوط کرلی ہے ۔

 روسی کرنل   نے  یہ بھی بتایا کہ  مخالفین کے درمیان موجود راسخ العقیدہ  گروہوں نے بھی خوف کے مارے اب  اس تنظیم میں شامل ہونا شروع کر دیا ہے۔

 یاد رہے کہ فتح الاشام  اس وقت شام  کی مضبوط ترین تنظیم ہے جس میں 15 ہزار عسکریت پسند موجود ہیں۔



متعللقہ خبریں