شمالی عراق ریفرنڈم کا فیصلہ واپس لے:ترک وزیر خارجہ

وزیر خارجہ مولود چاوش اولو نے امید ظاہر کی ہے کہ شمالی عراق خود مختاری کےلیے ریفرنڈم کا فیصلہ واپس لے لے گا جس میں ہم تعاون کےلیے تیار ہیں

795230
شمالی عراق ریفرنڈم کا فیصلہ واپس لے:ترک وزیر خارجہ

وزیر خارجہ مولود چاوش اولو  نے  امید ظاہر کی ہے کہ شمالی عراق خود مختاری کےلیے  ریفرنڈم       کا فیصلہ واپس لے لے گا۔

 سرکاری دورے   کی غرض سےعراق  میں موجود  ترک وزیر خارجہ  نے  بغداد میں عراقی ہم منصب  ابراہیم جعفری  کے ہمراہ  مشترکہ اخباری کانفرنس  کے دوران  کہا کہ ہماری خواہش ہے کہ     جمہوریہ عراق کی مرکزی اور علاقائی حکومتیں  تمام  مسائل    علاقائی سالمیت  کے دائرے  میں حل کریں ۔ شمالی  عراق کی حکومت  نے بھی اس بات کا اعتراف کیا ہے کہ  ریفرنڈم کا فیصلہ غلط    اور الگ ریاست کا پرچم  لہرانا   توہینِ آئین کے  مترادف   تھا  لہذا جتنا جلد ہوسکے اس  ریفرنڈم کو منسوخ کیا جائے۔

 ترک وزیر خارجہ نے کہا کہ  اگر  عراقی  فریق چاہیں  تو ترکی  مفاہمت کےلیے اپنی خدمات پیش کر سکتا ہے اور جہاں تک   بعشیقہ میں   ترک اڈے   کی موجودگی کا سوال ہے تو  وہ ہم نے عراق پر کسی  جارحیت کےلیے نہیں   بلکہ  داعش کے خلاف   جنگی تربیت کے مقصد  کےلیے قائم کیا ہے ۔

 

 

 

 

 



متعللقہ خبریں