عراق: تلعفر میں 30  ہزار کے قریب شہری محصور ہو کر رہ گئے

اقوام متحدہ مہاجرین ہائی کمیشنر دفتر کی طرف سے تمام فریقین سے شہریوں کو جھڑپوں کے علاقے سے نکلنے کا موقع فراہم کرنے کے اپیل

795133
عراق: تلعفر میں 30  ہزار کے قریب شہری محصور ہو کر رہ گئے

عراق کے شہر تلعفر میں 30  ہزار کے قریب شہری محصور ہو کر رہ گئے ہیں۔

علاقے میں داعش کے خلاف آپریشن جاری ہے اور دہشت گرد تنظیم داعش کے شہریوں کو زندہ ڈھال کے طور پر استعمال کرنے کا  خدشہ محسوس کیا جا رہا ہے۔

موضوع کے بارے میں جاری کردہ بیان میں اقوام متحدہ کے ترجمان سٹیفن ڈوجیرک نے کہا ہے کہ شہر کے جنوب اور مشرق میں واقع اجتماع کے مقامات  پر انسانی امداد  فراہم  کی گئی ہے۔

ڈوجیرک  نے کہا ہے کہ اقوام متحدہ  مہاجرین  ہائی کمیشنر دفتر شہریوں کو زندہ ڈھال کے طور پر استعمال کئے جانے اور فرار ہونے کی کوشش کرنے والوں کو پھانسی دئیے جانے کا خدشہ محسوس کر رہا ہے۔

ترجمان نے کہا ہے کہ مہاجرین  ہائی کمیشنر دفتر نے تمام فریقین سے شہریوں کو جھڑپوں کے علاقے سے نکلنے کا موقع فراہم کرنے کے اپیل کی ہے۔



متعللقہ خبریں