ترک ہلال احمر کیطرف سے تلافر کے مہاجرین میں اشیائے خوردو نوش کی تقسیم

ترک ہلال احمر نے عراق میں داعش کے قبضے سے واگزار کروائے جانے والے ترکمین شہر تلافر میں 4500 شہریوں میں اشیائے خوردنی تقسیم کی ہیں ۔

791498
ترک ہلال احمر کیطرف سے تلافر کے مہاجرین میں اشیائے خوردو نوش کی تقسیم

 

ترک ہلال احمر نے عراق میں داعش  کے زیر قبضہ ترکمین شہر تلافیر سے ہجرت کرنے والے 4500  مہاجرین  میں  اشیائے خوردنی تقسیم کی ہیں ۔

ہلال احمر کے عراقی امور کے سربراہ گوکسین  ینی گل نے بیان دیتے ہوئے کہا کہ جھڑپوں کیوجہ سے تلافیر اور موصل  کے قریب واقع قصبے محلبیے سے فرار ہونے والے 875 خاندانوں میں خوراک تقسیم کی گئی ہے ۔ ترک  ہلال احمر  ان  مہاجرین کو ہر طرح کی امداد فراہم کرئے گی ۔

 یاد رہے کہ دہشت گرد تنظیم داعش جون 2014 سے تلافیر پر قبضہ کیے ہوئے ہے ۔اس شہر کو داعش کے قبضے سے آزاد کروانے کے لیے منگل کے روز سے فوجی کاروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے ۔



متعللقہ خبریں