ایران امریکی پابندیوں کا منہ توڑ جواب دے گا، صدر حسن روحانی

صدر ٹرمپ نے امریکہ کے ایک اچھے   ساجھے دار نہ ہونے کا   ثبوت   پیش کیا ہے

790228
ایران امریکی پابندیوں کا منہ توڑ جواب دے گا، صدر حسن روحانی

ایرانی صدر حسن روحانی  کا کہنا ہے کہ اگر امریکہ نے ان کے  ملک کے  خلاف مزید نئی  پابندیاں عائد کیں تو  پھر ہم  جوہری معاہدے  کو چند گھنٹوں کے اندر کالعدم  قرار دے سکتے ہیں۔

حسن روحانی نے ٹیلی ویژن پر  نشر ہونے والے  خطاب میں  کہا ہے کہ'  صدر ٹرمپ نے امریکہ کے ایک اچھے   ساجھے دار نہ ہونے کا   ثبوت   پیش کیا ہے،  اگر  امریکہ نے ایران کو  بلا وجہ مزید پابندیوں   میں دھکیلا تو  ہم جوہری  معاہدے کو قلیل ترین  مدت کے اندر ختم کر سکتے ہیں۔'

انہوں نے بتایا کہ  اس سے قبل  پابندیاں عائد کی گئی تھیں  جن کو  بعد میں مذاکرات کے ذریعے  کا ختم کیا گیا تھا۔  ایران سن 2015 میں  طے پانے والے  نکلیئر معاہدے  کے دائرہ کار میں اپنی ذمہ داریوں کو بھر پور طریقے سے نبھا رہا  ہے۔ لہذا ہم  مذکورہ  معاہدے کی  کسی بھی طریقے سے خلاف ورزی  کا  ہم  پلہ  جواب دیں گے۔ جو کوئی ہمیں  دھمکیاں دیتا ہے وہ ماضی کے خوابوں میں گم  ہے اور امن  کے فوائد کو ہاتھ سے گنوانے کے درپے ہے۔

واضح رہے کہ  ایرانی پارلیمنٹ  نے اس سے قبل امریکی پابندیوں کے جواب میں میزائل پروگرام کے لیے 520 ملین ڈالر کا بجٹ مختص کیے جانے  پر مبنی بل کی منظوری دی تھی۔

 



متعللقہ خبریں