ایرانی قومی اسمبلی کیطرف سے میزائل پروگرام کے مسودہ قرار داد کی توثیق

ایران نے امریکہ کی نئی  پابندیوں کے جواب میں اپنے میزائل پروگرام کو فروغ دینے کے مسودہ قرار داد کی توثیق کر دی ہے ۔

789393
ایرانی قومی اسمبلی کیطرف سے میزائل پروگرام کے مسودہ قرار داد کی توثیق

 ایران نے امریکہ کی نئی  پابندیوں کے جواب میں اپنے میزائل پروگرام کو فروغ دینے کے مسودہ قرار داد کی توثیق کر دی ہے ۔

  ایران کی قومی اسمبلی نے امریکی  پابندیوں کے جواب میں اپنے میزائل پروگرام کو فروغ دینے کے لیے 520 ملین ڈالر کی رقم مختص کرنے  کے مسودہ قرار داد  کو  منظورکر لیا ہے ۔

اس  بل کی رو سے 260 ملین ڈالر میزائل سسٹم کے فروغ اور 260 ملین ڈالر ایران انقلاب پاسداران کی خصوصی قوت القدس کے لیے مختص کیے جائیں گے ۔

 قومی اسمبلی کے ترجمان علی لاری جانی  نے کہا کہ امریکہ کو معلوم ہونا چاہئیے کہ یہ ہمارا پہلا قدم ہے ۔ اس بل  کا مقصد  امریکہ کی علاقے میں دہشت گرد کاروائیوں  کی روک تھام کرنا ہے ۔

 امریکہ نے اس ماہ  ایران کے 18 باشندوں اور اداروں پر بیلاسٹک میزائل پروگرام کی حمایت کے جواز میں نئی پابندیاں عائد کرنے کا فیصلہ کیا تھا ۔  ایران نے ان پابندیوں کی مذمت کرتے ہوئے امریکیوں اور امریکی کمپنیوں پر پابندیاں لگانے کا اعلان کیا تھا ۔

متعللقہ خبریں