عراق میں نئی فوجی کاروائیوں سے ہزاروں شہری بے گھر ہو جائیں گے ۔ اقوام متحدہ

اقوام متحدہ میں عراقی انسانی امور کی کارڈینیٹر لیزا گرینڈ نے کہاہے کہ عراق میں نئی فوجی کاروائیوں کے نتیجے میں ہزاروں شہری اپنا گھر بار ترک کرنے پر مجبور ہو جائیں گے ۔

786532

انھوں نے  جنیوا میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے اس طرف توجہ دلائی کہ دہشت گرد تنظیم داعش کےزیر کنٹرول تیلافر، حاویجا اور انبار  کے علاقوں میں کی جانے والی فوجی کاروائیوں  کے نتیجے میں ہزاروں شہری در بدر ہو جائیں گے ۔عراق میں داعش کے اثرورسوخ میں اضافے کے بعد 2014 سے لیکر ابتک 5٫3 میلین انسان بے گھر ہو چکے ہیں   جبکہ 3٫3 میلین افراد کو ابھی تک ہجرت کے مسائل درپیش ہیں ۔ انھوں نے کہا کہ موصل میں کاروائی کے دورا ن  نو لاکھ  55 ہزار افراد اپنے گھروں کو ترک کرنے پر مجبور ہوئے ہیں ۔ بعض مہاجرین کی واپسی کے باوجود ابھی تک سات لاکھ 10 ہزار شہری بے گھر ہیں ۔

 یاد رہے کہ موصل کو داعش کے قبضے سے آزاد کروانے کی کاروائی نو ماہ تک جاری رہے جس کے نتیجے میں 10 جولائی کو موصل کو داعش کے قبضے  سے وا گزار کروا لیا گیا ۔

متعللقہ خبریں