اسرائیل نے فلسطینی کو اسرائیلی شہریت سے خارج کر دیا

ہائفا کی مرکزی عدالت نے، عرب اکثریتی آبادی والے شمالی شہر' ام الفہم'  کے شہریوں میں سے 25 سالہ اعلٰی  زیود  کو اسرائیل کی شہریت سے خارج کرنے کا فیصلہ سنا دیا

784988
اسرائیل نے فلسطینی کو اسرائیلی شہریت سے خارج کر دیا

اسرائیل نے حملے کی کوشش کے الزام میں ایک فلسطینی کو اسرائیلی شہریت سے خارج کر دیا ہے۔

اسرائیل کے روزنامے یڈیوٹ آہرونوٹ کے مطابق ہائفا کی مرکزی عدالت نے، عرب اکثریتی آبادی والے شمالی شہر' ام الفہم'  کے شہریوں میں سے 25 سالہ اعلٰی  زیود  کو اسرائیل کی شہریت سے خارج کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

دعوے کے مطابق زیود  نے گاڑی اور چاقو سے حملے کی کوشش کی ہے  اور انہیں ماہِ اکتوبر میں شہریت سے نکال دیا جائے گا۔

اسرائیلی پارلیمنٹ 'کنسٹ' نے ماہِ مارچ میں وزات داخلہ کو اسرائیل مخالف افراد کو شہریت سے نکالنے کا اختیار دینے کے لئے قانون منظور کیا تھا جسے اسرائیلی ذرائع ابلاغ میں 'بشارہ قانون' کا نام دیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ اسرائیل  کے وزیر داخلہ آریح دیری    نے بھی گذشتہ ہفتے  معروف عرب مفّکر اور سابقہ پارلیمنٹیرین اعظمی بشارہ  کو اسرئیل کی شہریت سے نکالنے کے لئے اٹارنی جنرل آویچائی مینڈیل بلٹ  سے سرکاری سطح پر مطالبہ کیا تھا۔



متعللقہ خبریں