اسرائیل کا "الجزیرہ چینل" کی نشریات بند کرنےکا اعلان

اسرائیل نے "الجزیرہ چینل" کے صحافیوں کی سہولیات ختم کرنے، اُن کے یروشلم بیورو کو بند کرنے اور قطر ی  مرکز سے الجزیرہ کی نشریات کو مقامی کیبل اور سٹیلائٹ پر سے ہٹانے کا منصوبہ بنایا ہے

784924
اسرائیل کا "الجزیرہ چینل" کی نشریات بند کرنےکا اعلان

اسرائیل نے الجزیرہ  چینل کے صحافیوں کی سہولیات ختم کرنے، اُن کے یروشلم بیورو کو بند کرنے اور قطر ی  مرکز سے الجزیرہ کی نشریات کو مقامی کیبل اور سٹیلائٹ پر سے ہٹانے کا منصوبہ بنایا ہے۔

 یہ اطلاع اسرائیلی وزير مواصلات ایوب کارا نے  دی ہے ۔

اسرائیلی وزیر نے الجزیرہ چینل کے اسٹیشن پر دہشت گردی کی حمایت کرنے کا الزام لگاتے ہوئے  بتایا  ہے کہ کیبل آپریٹروں نے اس منصوبے پر اتفاق رائے ظاہر کیا ہے جس کے تحت الجزیزہ ٹی وی چینل کے قطر اسٹیشن سے عربی اور انگریزی نشریات کو اسرائیلی فضاؤں سے دور رکھنے پر رضامندی کی گئی ہے۔

 تاہم، انہوں نے مزید بتایا کہ الجزیرہ ٹی وی کے یروشلم میں واقع دفتر کو بند کرنے کے لئے قانون میں تبدیلی درکار ہوگی ۔

 



متعللقہ خبریں