مذاکرات کےلیے تیار ہیں مگر جبراً نہیں:امیر قطر

امیر قطر نے کابینہ اجلاس کی صدارت کے دوران  اس بحران پر غور کرتےہوئے کہا کہ ہم مذاکرات کےلیے تیار ہیں   لیکن اس پر کسی قسم کا جبر ناقابل برداشت ہوگا

782687
مذاکرات کےلیے تیار ہیں مگر جبراً نہیں:امیر قطر

امیر قطر شیخ تمیم بن حمد الثانی  کا کہنا ہے کہ  خلیجی بحران کے باوجود  ہماری قوت استعداد بہتر ہے ۔

 قطر کی سرکاری خبر رساں ایجنسی  QNA  کے مطابق ، امیر قطر نے   کابینہ اجلاس کی صدارت کے دوران  اس بحران پر غور کرتےہوئے کہا کہ  موجودہ دور کا قطر دو ماہ پہلے کے قطر سے کہیں زیادہ مستحکم اور   مضبوط ہے ،ہماری تاریخ  ہمارا وقار ہے   جسے برقرار رکھنا ہم سب کی  ذمے داری ہے ۔

 امیر نے   سن 2030 کے اپنے اہداف کی جانب  پیش رفت  پر اطمینان کا اظہار کرتےہوئے  کہا کہ  ملکی ترقی کے منصوبوں پر  معمول کے مطابق   کام جاری ہے  جبکہ قومی سلامتی ،اقتصادیات،خوراک اور طبی شعبوں   پر  بھی  ہمارا اعتماد قائم ہے   جسے  مزید بہتر بنایا جائے گا۔

 خلیجی بحران کے حل کےلیے   انہوں نے  کہا کہ ہم مذاکرات کےلیے تیار ہیں   لیکن اس پر کسی قسم کا جبر   ناقابل برداشت ہوگا  کیونکہ ہمارا ماننا ہے کہ کسی بھی ملک کے اندرونی معاملات میں مداخلت  کا احترام   تمام طرفین پر لاگو ہوتاہے۔



متعللقہ خبریں