ہمیں ترک فوجیوں کے علاقے میں کسی جھڑپ کو ہوا دینے جیسا کوئی اندیشہ لاحق نہیں ہے: مشعل بن حماد الثانی

بعض خلیجی تعاون کونسل کے ممالک کی طرح قطر کے بھی ترکی کے ساتھ کافی حد تک مضبوط دو طرفہ  تعلقات ہیں لہٰذا ہم یہ سمجھ نہیں پا رہے کہ بعض ممالک آخر ترکی۔ قطر تعلقات پر ہی کیوں بے اطمینانی محسوس کر رہے ہیں۔ الثانی

777859
ہمیں ترک فوجیوں کے علاقے میں کسی جھڑپ کو ہوا دینے جیسا کوئی اندیشہ لاحق نہیں ہے: مشعل بن حماد الثانی

واشنگٹن میں قطر کے سفیر مشعل بن حماد الثانی نے کہا ہے کہ ہمیں ایسا کوئی اندیشہ لاحق نہیں ہے کہ ترک فوجی علاقے میں کسی جھڑپ کو ہوا  دیں گے۔ ترکی کی قطر میں موجودگی دونوں ملکوں کے درمیان تعاون کا ایک حصہ ہے۔

مشعل بن حماد الثانی نے واشنگٹن کی گلوبل ریلیشن کونسل میں سعودی عرب کی زیر قیادت بعض عرب ممالک  کی طرف سے  قطر پر  پابندیاں عائد کئے جانے کا جائزہ لیا۔

سفیر الثانی نے کہا ہے کہ عرب ممالک قطر پر عائد کردہ پابندیوں کی کوئی ٹھوس وجہ   پیش نہیں کر سکے۔

انہوں نے کہا کہ حالیہ 20 سالوں میں قطر نے جو سیاسی اصلاحات کی ہیں انہوں نے علاقے کے بعض ممالک کو بے اطمینان کیا ہے۔

ترکی اور قطر کے درمیان اچھے تعلقات  سے بعض عرب ممالک کے بے اطمینان ہو نے کے احتمال سے متعلق سوال کے جواب میں الثانی نے کہا ہے کہ بعض خلیجی تعاون کونسل کے ممالک کی طرح قطر کے بھی ترکی کے ساتھ کافی حد تک مضبوط دو طرفہ  تعلقات ہیں  لہٰذا ہم یہ سمجھ نہیں پا رہے کہ بعض ممالک آخر ترکی۔ قطر تعلقات پر ہی کیوں بے اطمینانی محسوس کر رہے ہیں۔

اس سوال کے جواب میں کہ" کیا ترکی کا قطر میں فوجی بھیجنا علاقے میں کسی جھڑپ کا خدشہ پیدا کر سکتا ہے" الثانی نے کہا ہے کہ "اس موضوع پر ہمیں کوئی اندیشہ لاحق نہیں ہے۔ قطر میں ترکی کی فوجی موجودگی دونوں ممالک کے درمیان تعاون کا ایک حصہ ہے۔ ترکی نیٹو کا رکن ملک ہے   اور ہمارے درمیان نہایت اچھا تعاون موجود ہے۔ علاوہ ازیں یہ ایسا موضوع ہے کہ جس پر بحران سے بہت پہلے بات کی گئی تھی۔

مشعل بن حماد الثانی نے کہا کہ ملک میں 2 امریکی بیسیں  بھی موجود ہیں لہٰذا ترکی کی فوجی موجودگی  کو بہانہ بنایا جانا بے محل ہو گا۔

انہوں نے کہا کہ اس وقت قطر کو کوئی فوجی خطرہ لاحق نہیں ہے نتیجتاً ملک میں فوجی موجودگی اس بحران سے علیحدہ ہے۔ ہم ڈپلومیسی پر دباو کو جاری رکھے ہوئے ہیں اور جاری رکھیں گے۔



متعللقہ خبریں