ایران اب سرکاری طور پر نشے کے عادی شہریوں کو منشیات فراہم کرے گا

20٫8 لاکھ کے لگ  بھگ   ہے

776445
ایران اب سرکاری طور پر نشے کے عادی شہریوں کو منشیات فراہم کرے گا

ایران  میں  اب کے بعد منشیات    کی ترسیل سرکار  کے ہاتھوں ہو گی۔

ایرانی  پارلیمنٹ  کے قانونی کمیشن  نے نشے کے عادی افراد کو منشیات کی فراہمی   حکومت کی جانب سے کیے جانے پر مبنی  مسودے کی منظوری دے دی ہے۔

ایرانی  ذرائع ابلاغ کے مطابق  قانونی  کمیشن کے ترجمان حسین نوروزی   نے اطلاع دی ہے کہ اس  قانون کی وساطت سے  نشے کے عادی افراد کے اسمگلروں کے ساتھ رابطے کو ختم کرنے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔

اس طرح  یہ افراد  منشیات کے تاجروں کے ہاتھوں کٹھ پتلی بننے  کے بجائے سرکاری طور پر اپنی ضرورت  کو پورا  کرنے کے  اہل   ہو ں گے اور ان کا علاج معالجہ کرتے ہوئے انہیں اس  عادت سے نجات دلائی جائیگی۔

ایرانی  محکمہ انسدادِ دہشت گردی کے سرکاری اعداد و شمار کے مطابق  ملک میں نشے   کے عادی افراد کی تعداد   20٫8 لاکھ کے لگ  بھگ   ہے۔

 



متعللقہ خبریں