اسرائیلی پالیسیوں کے خلاف غزہ میں مظاہرہ

غزہ میں مظاہرین نے دنیائے عرب اور عالم اسلام سے مسجدالاقصی کے بارے میں صیہونی حکومت کی جارحانہ پالیسیوں کے مقابلے میں متحدہ موقف اختیار کئے جانے کا مطالبہ کیا

774149
اسرائیلی پالیسیوں کے خلاف غزہ میں مظاہرہ

گزشتہ  روز غزہ میں  اسرائیلی فوج  کی ظالمانہ کاروائیوں کے خلاف اقوام متحدہ کے ادارہ یونیسکو کے سامنے کیا گیا۔

مظاہرین نے دنیائے عرب اور عالم اسلام سے مسجدالاقصی کے بارے میں صیہونی حکومت کی جارحانہ پالیسیوں کے مقابلے میں متحدہ موقف اختیار کئے جانے کا مطالبہ کیا۔

مظاہرین نے صیہونی آبادکاروں کی جانب سے مسجد الاقصی کی مسلسل بےحرمتی کئے جانے پر تشویش کا بھی اظہار کیا۔

مظاہرے میں  حماس کے رکن اسماعیل رضوان نے کہا کہ فلسطین کی تحریک مزاحمت، صیہونی حکومت کے سوچے سمجھے منصوبوں اور سازشوں کے مقابلے میں مسجد الاقصی کا دفاع کرنے کے لئے مکمل آمادہ ہے۔

واضح رہے کہ فلسطینیوں اور مسجد الاقصی کے سلسلے میں غاصب صیہونی حکومت کی جارحانہ پالیسیاں شدّت اختیار کر گئی ہیں اور وہ فلسطینیوں کو اس مسجد میں نماز  ادا کرنے سے روک رہی ہیں۔

 



متعللقہ خبریں