امریکہ نے شام میں خفیہ ائیر بیس قائم کر دی
بیس کو کولیشن کے ساتھ تعاون کے مقصد کے تحت ایک لاجسٹک مرکز کے طور پر پلان کیا گیا ہے لیکن یہاں C-130 اور C-17 کارگو طیاروں کے علاوہ C-17 ‘Globmaster’ جیٹ طیارے لینڈنگ بھی کر سکیں گے
امریکہ شام کی خانہ جنگی میں زیادہ بڑے پیمانے کی مداخلت کے لئے بھاری تیاریاں کر رہا ہے۔
یہ دعوی جرمنی کے روزنامے بِلڈ کی طرف سے کیا گیا ہے۔
اخبار کے مطابق سیٹلائٹ مناظر سے پتا چلا ہے کہ شام کے شمال میں کوبانی کے جوار میں ایک خفیہ امریکی ائیر بیس قائم کی گئی ہے۔
1.9 مربع کلو میٹر علاقے پر قائم بیس کی وسعت 235 فٹ بال گراونڈوں جتنی ہے۔
علیحدگی پسند دہشت گرد تنظیم PKK کی شامی شاخ YPG کی اکثریت سے تشکیل کردہ شامی ڈیموکریٹک فورسز کے داعش مخالف کولیشن کے ترجمان نے مذکورہ امریکی بیس سے متعلق روزنامہ بِلڈ کے لئے بیانات جاری کئے ہیں۔
ترجمان کے مطابق اس بیس کو کولیشن کے ساتھ تعاون کے مقصد کے تحت ایک لاجسٹک مرکز کے طور پر پلان کیا گیا ہے لیکن یہاں C-130 اور C-17 کارگو طیاروں کے علاوہ C-17 ‘Globmaster’ جیٹ طیارے لینڈنگ بھی کر سکیں گے۔
بِلڈ کے مطابق اس خفیہ بیس کے محل وقوع کو بہت خفیہ رکھا گیا ہے اور اخبار نے اس کی، آن لائن نقشوں پر غیر موجود، تصاویر کو ٹیرا سرور کمپنی سے خریدا ہے۔
متعللقہ خبریں
غزّہ کے 21 ہزار بچے کہاں ہیں؟
بہت ممکن ہے کہ غزّہ کے لاپتا بچوں کو بیرونی ممالک میں بھیج دیا گیا ہو: سیو دی چلڈرن