الرقہ میں امریکی فوج کی کاروائی،شامی مخالفین کی معاونت

امریکی فوجی ترجمان نے گزشتہ  روز اعلان کیا ہے کہ امریکی فوجی شام میں داعش تنظیم کے گڑھ الرقہ شہر کے اندر کارروائیاں کر رہے ہیں

770003
الرقہ میں امریکی فوج کی کاروائی،شامی مخالفین کی معاونت

امریکی فوجی ترجمان نے گزشتہ  روز اعلان کیا ہے کہ امریکی فوجی شام میں داعش تنظیم کے گڑھ الرقہ شہر کے اندر کارروائیاں کر رہے ہیں۔

کرنل رائن ڈیلن کا کہنا ہے کہ ان فوجیوں کی اکثریت کا تعلق خصوصی دستوں سے ہے اور وہ  شامی مخالفین کے اُن جنگجوؤں کے لیے مشاورت کی ذمہ داری انجام دے رہے ہیں جو شدت پسندوں کے خلاف برسرِ جنگ ہیں۔

ترجمان نے واضح کیا کہ امریکی فوجی اہل کار براہ راست جنگ  میں شریک نہیں ہیں بلکہ فضائی حملوں سمیت اُسی انداز پر  کاروائی انجام دے رہے ہیں جس طرح موصل میں امریکی فوجیوں نے عراقی فوجی آپریشن کو  مکمل  کیا۔

 ترجمان کے مطابق الرقہ میں امریکی فوجیوں کی تعداد زیادہ نہیں  نہیں ہے۔

 یاد رہے کہ الرقہ شہر کو داعش تنظیم سے واپس لینے کے لیے حملے کا آغاز نومبر 2016 میں ہوا تھا جب کہ 6 جون 2017 کو شامی مخالفین  شہر میں داخل ہو گئے تھے ۔



متعللقہ خبریں