شام میں جنگ بندی کا معاہدہ اچھی بات ہے:ایرانی دفتر خارجہ

ایرانی  دفتر خارجہ کے ترجمان  بہرام قاسمی  نے  ایک اخباری  بریفنگ   کے دوران کہا کہ  روسی و امریکی صدور کے درمیان شام میں جنگ بندی پر مبنی معاہدے میں ایران کا  عمل دخل نہیں ہوگا

768242
شام میں جنگ بندی کا معاہدہ اچھی بات ہے:ایرانی دفتر خارجہ

ایران  کا کہنا ہے کہ وہ ، امریکہ اور روس کے درمیان شام میں  جنگ بندی پر  اتفاق رائے  سے مطمئن ہے ۔

 ایرانی  دفتر خارجہ کے ترجمان  بہرام قاسمی  نے  ایک اخباری  بریفنگ   کے دوران کہا کہ  روسی و امریکی صدور کے درمیان شام میں جنگ بندی پر مبنی معاہدے میں ایران کا  عمل دخل نہیں ہوگا۔

ترجمان    کا کہنا تھا کہ امریکہ خطے میں   اپنی  پرانی اجارہ داری برقرار رکھنے کےلیے  ہاتھ پیر مار رہا ہے جس پر ہمیں  تاحال شبہ ہے  مگر روس سے    ہم  آستانہ معاہدے کے  تحت مذاکرات کا سلسلہ جاری رکھیں گے۔

 یاد رہے کہ  گزشتہ دنوں  جی ٹوئنٹی اجلاس  میں   جنوب مغربی شام  میں امریکہ اور روس  جنگ بندی پر متفق ہو گئے تھے ۔

 

 



متعللقہ خبریں