شام، دوما تحصیل پر اسد قوتوں کا فضائی حملہ

دوما تقریباً 5 برسوں سے ملکی انتظامیہ اور اس کے حامی غیر ملکی دہشت گرد گروہوں کے زیر محاصرہ ہے

764324
شام، دوما تحصیل پر اسد قوتوں کا فضائی حملہ

شام میں بشار  قوتوں نے قازقستان  کے دارالحکومت آستانہ میں  شام مذاکرات جاری ہونے کے دوران "جھڑپوں سے پاک علاقے" کے اندر واقع دوما  تحصیل پر فضائی حملہ کیا ہے۔

دوما تقریباً 5 برسوں سے ملکی انتظامیہ اور اس کے حامی غیر ملکی دہشت گرد گروہوں کے زیر محاصرہ ہے۔

تقریباً دو لاکھ افراد کے  مقیم ہونے والی دوما تحصیل   4 تا 5 مئی   کو ترکی، روس اور ایران  کے آستانہ اجلاس میں  فیصلہ کردہ "عدم جھڑپوں کے علاقوں" میں  شامل ہے۔

آستانہ میں آج شروع ہونے والے  5 ویں اجلاس میں   عدم جھڑپوں کے علاقوں کی قطعی  حد بندی  ، سرحدوں پر تشکیل دیے جانے والے سیکورٹی زونز کا تعین ، فائر بندی کی نگرانی کے زیر مقصد تینوں ملکوں کے درمیان رابطہ کمیٹی کے قیام  اور ملکی انتظامیہ کی جیلوں میں بند قیدیوں کی رہائی کی طرح  کے معاملات شامل ہیں۔

 



متعللقہ خبریں