قطر اپنے دفاع کے لئے تیار ہے: وزیر دفاع خالد العطیہ

ہمیں امید ہے کہ نوبت فوجی مداخلت تک نہیں آئے گی تاہم ہم ہر وقت حاضر حالت میں ہیں اور ملک کا دفاع کرنے کے لئے تیار ہیں: خالد العطیہ

763156
قطر اپنے دفاع کے لئے تیار ہے: وزیر دفاع خالد العطیہ

قطر کے وزیر دفاع خالد العطیہ نے کہا ہے کہ ضرورت پڑنے کی صورت میں قطر اپنے دفاع کے لئے تیار ہے۔

خالد العطیہ نے گذشتہ ہفتے کے آخر میں استنبول میں  صدر رجب  طیب ایردوان کے ساتھ ملاقات کی اور سکائی نیوز بریٹن چینل کے ساتھ بات چیت کی۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں امید ہے کہ نوبت فوجی مداخلت تک نہیں آئے گی تاہم ہم ہر وقت  حاضر حالت میں ہیں اور ملک کا دفاع کرنے کے لئے تیار ہیں۔

عطعیہ نے کہا کہ قطر نے تاریخ بھر میں یہ ثابت کیا ہے کہ وہ آسانی سے  نگلا جا سکنے والا ملک نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ سعودی عرب، متحدہ عرب امارات ، بحرین اور مصر  کے مطالبات ملکی خود مختاری پر حملے کی حیثیت رکھتے ہیں۔

ہمسایہ ممالک کے قطر کی موجودہ انتظامیہ کو تبدیل کرنے کے بارے میں کوئی سوچ ہونے یا نہ ہونے کے بارے میں سوال کے جواب میں العطیہ نے کہا ہے کہ جو چیز اس صورتحال میں کارفرما ہے وہ یہی پہلو ہے، میں مفروضوں پر بات نہیں کر رہا۔ انتظامیہ کو  1996 میں شدید اور 2014 میں نرم حملے کے اقدامات کا سامنا کرنا پڑا۔ 2017 میں بھی نرم حملے کا اقدام موضوع بحث ہے۔

وزیر دفاع خالد العطیہ نے قطر پر پابندیاں لگانے والے ممالک کی طرف سے قطر پر لگائے گئے  "دہشت گردی کے ساتھ تعاون اور دوہرے معیاروں کے اطلاق "سے متعلق الزامات کی بھی تردید کی۔



متعللقہ خبریں