قطر کو دی گئی مہلت کومزید 48 گھنٹوں تک بڑھا دیا گیا

سعودی عرب ،متحدہ عرب امارات ،بحرین اور مصر  نے قطر کو مطالبات   کا جواب دینے کے لیے  دی گئی مہلت کومزید 48 گھنٹوں تک بڑھا دیا ہے ۔

763305
قطر کو دی گئی مہلت کومزید 48 گھنٹوں تک بڑھا دیا  گیا

 

سعودی عرب ،متحدہ عرب امارات ،بحرین اور مصر  نے قطر کو مطالبات   کا جواب دینے کے لیے  دی گئی مہلت کومزید 48 گھنٹوں تک بڑھا دیا ہے  ۔

  سعودی خبر ایجنسی سپا  کیطرف سے جاری چار ممالک کے مشترکہ اعلان  میں بتایا گیا ہے کہ  امیر  کویت  شیخ صبا ح ال احمد الجابر ال صباح نے قطر کو  دی جانے والی مہلت کو  مزید 48 گھنٹے بڑھانے کی جودرخواست دی تھی اسے  قبول کر لیا گیا ہے ۔ کویت کی اس درخواست کو حکومت قطر کی طرف سے سوموار کے روز سرکاری جواب دینے  کی تصدیق  کے بعد قبول کیا گیا ہے ۔

  امیر  کویت  شیخ صبا ح ال احمد الجابر ال صباح نے قطر کو دی جانے والی مہلت کے اتوار کے روز ختم ہوجانے اور قطر کے وزیر خارجہ محمد بن عبدلرحمنٰ الثانی  کی طرف سے سوموار کے روز سرکاری جواب د ینے کے لیے مہلت کو  مزید 48 گھنٹے  بڑھانے کا مطالبہ کیا تھا ۔

 قطر پر پابندیاں عائد کرنے والے ممالک قطر کے جواب پر غور خوص کرنے  کے بعد اعلان جاری کریں گے ۔



متعللقہ خبریں